
پاراچنار میں راستوں کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں ساتویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے، خواتین، بزرگ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دسمبر کی ان یخ بستہ راتوں میں ہونے والے مظاہرے حکومت و ریاست کو کیوں نظر نہیں آرہے، کیوں اتنی بےحسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ریاست نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، عوام سے ٹیکس لینے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔


































