
نیویارک: امریکی ہٹ دھرمی کے سبب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے بجائے صرف امداد کی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ امریکی ویٹو سے بچنے کیلئے متحدہ عرب امارات کی قرارداد سے انسانی بنیاد پر جنگ بندی کے الفاظ حذف کردیئے گئے۔ جس کے بعد امریکا نے قرارداد کو ویٹو نہیں کیا۔بجبکہ روس اور امریکا نے قرارداد پر ووٹ نہیں دیا۔ برطانیہ ،فرانس ،چین سمیت تیرہ ممالک نے قراداد کے حق میں ووٹ دیا۔ روس نے قرارداد میں حملے روکے جانے کا جملہ شامل کرایا تھا جسے امریکا نے مستردکردیا۔ روسی ترمیم کے بغیر ہی قرارداد کی منظوری پر متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا زکی نےکہاکہ قرارداد کا متن کامل نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ امداد کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیلی حملے ہیں۔ اس لیے امدادی سرگرمیوں کے لیے انسانی بنیاد پر سیز فائر کیا جائے۔


































