
حیدرآباد : حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے مکرانی محلہ میں دو سال سے سربمہر امام بارگاہ کو کھلوادیا گیا، امام بارگاہ کو شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید اسد زیدی قمی نے انجمن امامیہ قدم گاہ کے تعاون سے کھلوایا، علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں عزاداری کے جلوس ہر صورت برآمد ہونگے، عزاداری پر نہ پہلے کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے، حکومت علماء کرام اور عزاداروں پر مقدمات بناکر عزاداری نہیں رکوا سکتی۔


































