
نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے غزہ میں امدادی مراکز پر عوام کے بے قابو ہجوم کی وڈیوز اور تصاویر کو افسوسناک اور دل دہلا دینے والا منظر قرار دیا ہے۔ انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاریک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے غزہ کی وہ وڈیو دیکھی ہے جس میں غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام امدادی مرکز کے باہر ہزاروں افراد کی بھیڑ لگی ہے۔ سچ کہوں تو یہ مناظر نہایت افسوسناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار اداروں کے پاس امداد کی تقسیم کا جامع اور عملی منصوبہ موجود ہے۔ جسے رکن ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے تاکہ امداد متاثرہ افراد تک مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکے۔


































