Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مسجد اقصیٰ کا تقدس، دنیا اپنی ذمہ داری پوری کرے، او آئی سی

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم نے صیہونی حکومت کی جانب سے مسجد الاقصی کی بار بار بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپنی ذمہ دایاں پوری کرنے پر زور دیا ہے۔ او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصٰی پر حملہ اسرائیل کی جانب سے مقدس مقامات کے تقدس اور عبادت کی آزادی کی مسلسل خلاف ورزیوں میں توسیع اور جنیوا کنونشنز اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اسرائیل سے مقدس مقام کے خلاف ورزیوں کو بند کرنے اور القدس اوقاف انتظامیہ کے تقدس اور اختیار کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی اسرائیل کی قابض حکومت کو ان جرائم اور منظم حملوں کے تسلسل کے نتائج کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتی ہے جو خطے میں تشدد، تناؤ اور عدم استحکام کو ہوا دیتے ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیل کو مقدس مقام پر اپنی خلاف ورزیاں بند کرنے پر مجبور کرنے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ بیان میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے اور گرفتاری اور مقبوضہ شہر الخلیل میں ابراہیمی مسجد کی بندش کی بھی سخت مذمت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular