
پاراچنار: کوہاٹ معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ انتظامیہ نے دو مورچے مسمار کردیئے۔ معاہدے کے باوجود پاراچنار کے شہری آج بھی محصور ہیں۔ راستے میں بگن کے شہریوں کے دھرنے کے سبب سڑک بند ہے۔ راستوں کی بندش سے خوراک اور ادویات ناپید ہوگئیں۔
ایک ہفتے سے ٹل اور ہنگو میں رکے ٹرک تاحال روانہ نہ ہوسکے۔ سبزیاں اور فروٹ خراب ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ دعویٰ کررہی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں غذائی اجناس اور ادویات پہنچادی گئی ہیں۔ ایندھن نہ ہونے سے زندگی کا پہیہ جام ہوگیا۔


































