Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

قابض اسرائیلی فوج کی پسپائی، بھاری جانی نقصان کے بعد کئی بٹالین واپس بلا لیں

غزہ: اسرائیلی فوج کے بھاری جانی نقصان کے بعد قابض افواج نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ریزرو فورس اور کئی بٹالین کو واپس بلا لیا۔
ادھر خان یونس میں مزاحمت کاروں اور صیہونی فوجیوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جس میں غاصب فوج کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مزاحمت کاروں نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے راکٹ سے اسرائیل کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔ جبکہ بیت لاہیہ میں اسرائیل کے جدید ترین ڈرون اسکائی لارک ٹو کو ہیک کرکے زمین پر اتارلیا۔
صیہونی جنگی طیاروں نے رات گئے غزہ کے مشرقی ضلع زیتون میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔حملے میں کئی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ المغازی اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں پر حملے میں بھی فلسطینی زخمی ہوئے۔
نیا سال شروع ہوتے ہی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی شہروں پر میزائل داغ دئے۔ تل ابیب، گش دان اور غزہ کے گردونواح میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب پر 20 سے زیادہ میزائل داغے گئے۔ جن میں سے 10 کو گرادیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular