
تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ میں اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایرانی صدر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کو فلسطینیوں کی فتح کا نام دیا ہے۔ پورے غزہ کی ناکہ بندی اب بھی جاری رکھی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اسے حماس کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہی اپنے یرغمالیوں کو چھڑوانا پڑا ہے۔ صیہونی رجیم فلسطینی مزاحمت کو ختم کرنا چاہتی تھی لیکن وہ نہ کر سکی۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اپنے جارحانہ اقدامات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنے لیے صرف نفرت حاصل کی ہے۔ اب جبکہ جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ فلسطینی حقیقتاً اس جنگ کے فاتح ہیں۔


































