Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شکست کی تکلیف نیتن یاہو کو جنگ جاری رکھنے پر مجبور کرتی ہے، اسرائیلی ماہر

غزہ کی تھکا دینے والی جنگ کے بارے میں غاصب صیہونی رژیم کے مختلف اندرونی حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں تل ابیب اور حیفا یونیورسٹیز سے وابستہ ایک معروف صیہونی ماہر اور نفسیاتی ڈاکٹر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نفسیاتی مریض ہو گیا ہے اور ذہنی توازن کھو چکا ہے۔ عوفر گروسبارد صیہونی رژیم کے سیکورٹی کالج میں اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر میں بھی تحقیقات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے عبرانی اخبار معاریو میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں لکھا: "میں اسرائیل کے فوجی اور سیاسی سربراہان کے بیانات کا بہت غور سے جائزہ لیتا ہوں اور ایک ماہر نفسیات ہونے کے ناطے میں نے ان بیانات کا تجزیہ کرنے کی مہارت حاصل کر رکھی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حالیہ تقریر سننے کے بعد میرے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ کیا واقعی اسے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم جنگ جاری رکھنے کی طاقت نہیں رکھتے؟” یہ ماہر نفسیات مزید لکھتے ہیں: "حتی اسرائیل کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف ہرتزے ہالیوے اور موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف ایال زامیر نے بھی لاکھوں فلسطینیوں کو جنوبی غزہ منتقل کر کے غزہ پر فوجی حکومت نافذ کر دینے کی مخالفت کی ہے۔ وہ فوجی سربراہان ہونے کے ناطے غزہ اور اسرائیلی آرمی کے حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ ہماری توانائیاں محدود ہیں اور غزہ کے مختلف حصوں میں فوج کی تعیناتی کا واحد نتیجہ بھاری جانی نقصان کی صورت میں ظاہر ہو گا۔”

مزید پڑھیے

Most Popular