
نابلس : مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینی ڈرائیور کو گولی مار کر شہید کردیا۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نے اپنی گاڑی فوجیوں پر چڑھانے کی کوشش کی تھی۔ ڈرائیور کی شناخت 36 سالہ محمد علی حسین عواد کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے قریب مغربی کنارے کے قصبے بیت اجزا سے ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ٹریفک حادثہ تھا اور جان بوجھ کر عواد کو گولی ماری گئی ہے۔


































