
غزہ : صیہونی فوج کا مقبوضہ مغربی کنارے میں خونی آپریشن جاری ہے۔ کارروائی کے دوران دو بچوں سمیت چار فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر چڑھائی کردی۔ فوج نے بلاطہ۔ نابلوس۔ بیاد اور تمون پر دھاوا بول دیا۔ رات بھر اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ تلکرم میں سب سے بڑی کارروائی کی گئی۔ صیہونی فوج کی تیس بکتر بند گاڑیوں نے نور شمس پناہ گزین کیمپ کے تمام داخلی راستوں کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع اسرائیلی فوج اور نوجوان فلسطینیوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں اور فائرنگ کی۔ جھڑپوں میں ایک نوجوان شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دیگر علاقوں میں دو بچوں سمیت تین فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔


































