Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ

لندن : طبی جریدے لانسیٹ نے دعوی کیا ہے کہ غزہ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ چھیاسی ہزارسے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایسی جنگوں میں اموات کی ایک قسم وہ ہوتی ہے جو سب کے سامنے گولہ بارود کے نتیجے میں ہوتی ہے۔ اور انہیں گنتی میں شامل کرلیا جاتا ہے۔ جبکہ بہت سے ہلاکتیں براہ راست نہیں ہوتی ہیں۔ اسی لئے گنتی میں شامل نہیں ہوتی ہیں لیکن ان کی وجہ بھی جنگ ہی ہوتی ہے۔ لانسیٹ نے سائنٹفک جائزے کی بنیاد پر بتایا کہ جنگ میں صحت کی سہولیات کی تباہی۔ خوراک کی عدم دستیابی اور دیگر کئی اسباب سے ہونیوالی اموات بھی دراصل جنگ کی وجہ سے ہی ہوتی ہیں۔ جس کا اندازہ ہے کہ یہ ایک لاکھ چھیاسی ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔ لانسیٹ کا کہنا ہے ایسی جنگوں میں مجموعی اموات براہ راست اموات سے تین سے پندرہ گنا تک ہوتی ہیں۔ اس لیے فلسطینیوں کی اموات ایک لاکھ چھیاسی ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular