
غزہ : اسلامی جہاد نےخبردار کیا ہےکہ فلسطینی کاز کے دفاع اور تل ابیب کی جارحیت کے فطری ردعمل کے طور پر اسرائیل کے ساتھ کوئی بھی نیا فوجی تصادم ایک گیم چینجر ثابت ہو گا جو مقبوضہ سر زمین سے تل ابیب حکومت کو صفحہ ہستی سے مٹادے گا۔ اسلامی جہادکے رکن ناصر ابو شریف نے کہا کہ صیہونی حکام واضح طور پر فلسطینیوں کو بنیادی حقوق اور آزادیوں سے دانستہ محروم کرنے کے لیے متعدد اقدامات اور منصوبوں کو نافذ کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے ساتھ اگلا تصادم گیم چینجر ہو گا کیونکہ یہ تل ابیب کی حکومت کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے چہرے سے صاف کر دے گا۔ ابو شریف نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کی مکمل آزادی کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں اور اس سلسلے میں انہوں نے فلسطینی دھڑوں کے درمیان مزید اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ۔


































