
بیجنگ : چین کی کمپنی بائیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا نام بائیدو اور علی بابا کے آن لائن نقشوں پر اب موجود نہیں ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیدو کے آن لائن نقشے اسرائیل کی تسلیم شدہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ لیکن ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق علی بابا کے نقشے میں لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام موجود ہے۔ لیکن اسرائیل کا نام نہیں ہے۔ چین کی کمپنیوں کی جانب سے اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔ متعدد چینی انٹرنیٹ صارفین نے اس کو دیکھا جو اب ملک میں بحث کا ایک رجحان ساز موضوع بن گیا ہے۔ علی بابا اور بیدو نے اس تبدیلی کی کوئی سرکاری وضاحت پیش نہیں کی ہے۔


































