
دی ہیگ : مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرجنین میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ماری گئی فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے اہل خانہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ درج کرادیا۔ دی ہیگ میں آئی سی سی کے سامنے بات کرتے ہوئے ابوعاقلہ کے بھائی نے بتایا کہ وہ اس قتل کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اسرائیلی فوجیوں نے شیریں اور اس کے ساتھیوں پر 16 سے زیادہ گولیاں چلائی۔ فوجیوں نےاس شخص کوبھی نشانہ بنایا جو گولی لگنے کے بعدعاقلہ کو اپنی حفاظت میں منتقل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ فوجی اسے باآسانی پہچان سکتے تھے کیونکہ اس نے پریس کی تحریر والی حفاظتی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ اگر کوئی کسی صحافی پر گولی چلائے تو وہ جان بوجھ کر انہیں مارنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 51 سالہ ابو عاقلہ کو 11 مئی کواسرائیلی فوج کے حملے کی کوریج کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کے جنازے پر بھی حملہ کیا۔


































