Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

لویہ جرگہ کا عالمی برادری سے ایک مرتبہ پھر طالبان حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ

کابل : افغانستان میں لویہ جرگہ نے عالمی برادری سے ایک مرتبہ پھر طالبان حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ کابل میں تین روزہ جرگہ کے اختتام پر مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔ قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام ممالک خصوصاً اسلامی ملک، امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کریں۔عالمی برادری افغانستان پر تمام پابندیاں ختم کر کے افغان اثاثے بحال کرے۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ افغان حکومت کے خلاف مسلح مخالفت بغاوت تصور کی جائے گی۔ لویہ جرگہ میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق افغانستان میں قومی اتحاد کو ترغیب دینے پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ امارت اسلامی کی دوسرے ممالک میں مداخلت کی پالیسی نہیں، دوسرے ممالک بھی افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔افغان رہنماؤں نے کہا کہ منشیات کے خلاف امارت اسلامی کے فرمان کی حمایت ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular