
یمنی فوج کی طرف سے سپر سونک میزائل کی رونمائی کی گئی ہے جس میں صیہونی حکومت، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے علاقائی ممالک کے لئے پیغام ہے۔ یمنی فوج نے آواز کی رفتار سے زیادہ تیز میزائل کو تجربہ کیا ہے۔ "حاطم 2” سپرسونک میزائل کے تجربے سے صیہونی حکام ورطہ حیرت میں پڑگئے ہیں۔ یمن پہلا عرب ملک بن گیا ہے جس کے پاس سپرسونک میزائل ہے۔ اس کے بعد زمینی اور سمندری میدان میں جنگ کا نقشہ بدل سکتا ہے۔ یمن اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان جنگ میں یہ میزائل فیصلہ کن کردار ادا کرسکتا ہے۔


































