Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

پاراچنار میں اساتذہ کا قتل حالات خراب کرنے کی سازش ہے، وفاق المدارس الشیعہ

لاہور: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،سینئر نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی اور سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے پاک افغان سرحد کے قریب اسکول میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار جیسے حساس علاقے میں ایک بار پھر حالات خراب کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا واقعہ میں 7 اساتذہ اور روڈ پر ایک دوسرا شخص شہید ہوا ہے۔ بے گناہوں کو قتل کیا گیا ہے۔ تمام اساتذہ کا تعلق مکتب اہلبیتؑ سے ہے۔ پاراچنار کے لوگوں نے دہشتگردوں کے ہاتھوں پہلے بھی بہت نقصان اٹھایا ہے۔ دہشت گردوں کی پھر سے سرپرستی کی وجہ سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مسلسل حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان صرف شریف لوگوں کو تنگ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بدمعاش اور دہشتگرد نیشنل ایکشن پلان کے شکنجے میں نہیں آتے۔ جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ملک ایک عرصے سے اس مصیبت میں مبتلا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular