
کابل : افغانستان میں حزب وحدت اسلامی کے سربراہ محمد محقق نے طالبان کے ہاتھوں ناراض شیعہ کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کے قتل کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ محمد محقق نے کہا ہے کہ طالبان نے مولوی مہدی مجاہد کو ہرات کے علاقے بنیاد میں ایک کمین گاہ سے پکڑا تھا۔ محمد محقق کے مطابق طالبان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مہدی مجاہد کو گرفتار کرنے کے بعد گولی ماری گئی۔


































