Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

عدلیہ پارلیمنٹ تحلیل کرائے ورنہ کوئی اور قدم اٹھائیں گے، مقتدی صدر

بغداد : عراق میں صدر گروپ کے سربراہ مقتدی صدر نے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کریں اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایوان کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کریں۔ مقتدیٰ صدر نے عدالت سے استدعا کی کہ صدر سے نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کو کہا جائے۔ ایوان کو تحلیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس کی ضرورت نہیں تاہم عدلیہ کو اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے ایوان کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کرنا چاہیے، اسی طرح عدلیہ کو صدر سے نئے انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔مقتدیٰ صدر نے دھمکی دی کہ احتجاج جاری رہے گا اور اگر عدلیہ نے مایوس کیا تو مظاہرین کوئی اور فیصلہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے اس دوسرے فیصلے کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی۔وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔کوآرڈینیشن فریم ورک نامی ایک بڑے اتحاد نے کہا ہے کہ اداروں کا تحفظ کیا جائے گا اور ایسی حکومت بنائی جائے گی جو ملک کو موجودہ بحران سے نکالے گی۔ اتحاد نے عوام سے کہا کہ وہ آئین کی حمایت کریں اور جمہوری طریقے سے حکومت کی تشکیل میں مدد کریں۔اتحاد نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر احتجاج اور آئین اور اداروں کے دفاع کے لیے باہر نکلیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular