
تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، ابراہیم رئیسی نے اپنے پہلے ٹی وی انٹریو میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر عالمی برادری سے بات چیت کے لیے تیار ہے، جوہری معاہدے پر بات چیت اپنی جگہ لیکن کسی صورت مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں، ابراہیم رئیسی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے تباہی مچائی ہے افغانستان میں بھی امریکا نے تباہی مچائی جو عالمی برادری کے سامنے ہے، انھوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو عوامی ارادوں پر مشتمل ہونا چاہیے اور جو بھی حکومت عوامی ارادوں پر مشتمل ہوگی ہم اسے قبول کریں گے اور اس کےساتھ تعاون کریں گے، صدر رئیسی نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے ایران اپنے تمام ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔


































