Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عالمی برادری امداد سیاسی عزائم و مقاصد سےمشروط نہ کرے، افغان وزیر خارجہ

کابل : افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نےکہا ہےکہ جن ملکوں نے افغانستان کی مدد کی ان کے شکر گزار ہیں۔ افغانستان کی مدد کرنے والے ملکوں سے تعاون کریں گے۔ امریکا نے افغان عوام کے ساتھ انتہائی شرمناک اور غیرانسانی برتاؤ کیا ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے درخواست ہے کہ افغانستان کو ترقیاتی امداد دیں کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان میں نامکمل پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے فنڈنگ بحال کی جائے ڈونر ممالک سے بھی درخواست ہے کہ افغانستان کو ترقیاتی امداد دیں مطلوبہ دستاویز رکھنے والے افغان شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہے امارت اسلامی نے امریکا سمیت غیر ملکیوں کے کابل سے انخلاءمیں بھرپور تعاون کیاطالبان کی تعریف کے بجائے امریکا نے ہمارے قومی اثاثے منجمد کرکے مشکلات پیدا کیں امریکا سمیت عالمی برادری کو معلوم ہونا چاہیے کہ انتشار کی پالیسی کارگر نہیں ہوگی طالبان افغانستان کے حکمران ہیں، اس حقیقت کو سب کو تسلیم کر لینا چاہیے۔ افغان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق منفی اور تعصب پر مبنی پالیسیوں کاخاتمہ ہونا چاہیے ملا امیر متقی نے کہا کہ کوشش ہوگی بیرون ملک مقیم افغان مہاجرین اپنے ملک واپس آجائیں۔ جنیوا عالمی کانفرنس میں مدد کا اعلان کرنے والے ملکوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امداد کا اعلان کرنے والے ممالک کی فراہم کردہ رقم افغان بینک سے مستحقین تک پہنچائی جائے گی عالمی برادری سے اپیل ہے کہ صحت، تعلیم اور شہروں میں انفرااسٹرکچر میں مدد کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular