Tue Oct 20, 2026

البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

غزہ میں ہولناک نسل کشی کو فوری روکا جائے، پرینکا گاندھی

نئی دہلی : ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے غزہ میں قتل عام کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں پرینکا گاندھی نے کہاکہ اب عام شہریوں، ماؤں، ڈاکٹروں، نرسوں، امدادی کارکنوں، صحافیوں، اساتذہ اور ان ہزاروں معصوم بچوں کیلئے صرف آواز اٹھانا کافی نہیں ہے جن کا دن بدن صفایا کیا جارہا ہے۔ غزہ میں ہولناک نسل کشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت اور تشدد پر یقین نہ رکھنے والے اسرائیلیوں سمیت ہر صحیح سوچ کے حامل فرد اور حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کے نسل کشی کے اقدامات کی مذمت کرے اور انہیں روکنے پر مجبور کرے۔ پرینکا گاندھی نے امریکی کانگریس میں صیہونی وزیراعظم کے کھڑے ہوکر استقبال پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ایسی دنیا میں ناقابل قبول ہے جو تہذیب اور اخلاقیات کا دعویٰ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ صیہونی وزیراعظم اسے بربریت اور تہذیب کے درمیان ٹکراؤ قرار دیتے ہیں وہ بالکل درست ہے ۔ سوائے اس کے کہ وہ اور اس کی حکومت وحشی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ دیکھنا واقعی شرم کی بات ہے کہ اسرائیل کی بربریت کو مغربی دنیا کی بے دریغ حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular