Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکا میں گن کلچر کا بھیانک چہرہ، ہیلووین کے موقع پر فائرنگ سے دسیوں افراد ہلاک و زخمی

واشنگٹن: امریکہ میں ہیلووین کی تقریبات کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں چونسٹھ افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کو درج کرنے والے مرکز گن وائلنس آرکائیو کے مطابق پیر کے روز امریکہ میں ہیلووین کی تقریبات کے دوران فائرنگ کے گیارہ واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور باون زخمی ہو گئے۔
امریکہ کو تشدد، انتہا پسندی، مسلحانہ واقعات اور اغوا کی وارداتوں میں اضافے کا سامنا ہے جس کے باعث سالانہ ہزاروں افراد ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ یا تصادم کے واقعات کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔امریکہ میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں عوام کے پاس ستائس کروڑ سے لے کر تیس کروڑ تک ہتھیار موجود ہیں۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی نے بہت سی زندگیوں کی آزادی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور اس المیے کے سبب سالانہ ہزاروں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔
امریکہ میں اسلحہ ساز لابیاں اس قدر مضبوط ہیں کہ حکومتیں بھی تاحال اس صورتحال کو لگام دینے اور اسلحوں کے استعمال سے متعلق مؤثر قوانین بنانے میں ناکام رہی ہیں۔ اس وقت امریکہ میں دنیا کی کُل پانچ فیصد آبادی رہائش پذیر ہے مگر دنیا بھر میں پیش آنے اور قتل پر منتج ہونے والے مسلحانہ واقعات میں سے اکتیس فیصد امریکہ میں رونما ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular