
بیجنگ : چینی اخبار پیپلز ڈیلی آن لائن نے لکھا ہے کہ امریکی انسانی حقوق کے بہانے جرائم انجام دیتے ہیں، امریکا نے اپنی غنڈہ گردی سے مشرق وسطیٰ کو تسلط میں لے رکھا ہے اور اس مقصد کے لئے اس نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کرکے اس خطے کے لوگوں سے جینے کا حق بھی چین لیا ہے۔ اس کے ہاتھ خطے کے لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ براؤن یونیورسٹی کی تحقیقات کے مطابق افغان جنگ میں ایک لاکھ 74 ہزار افراد مارے گئے جن میں سے 27 ہزار بے گناہ تھے۔


































