Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ میں موت و تباہی کا کھیل جاری، 1200 سے زائد شہادتیں، 326 بچے اور 470 خواتین شامل

غزہ: اسرائیل نے غزہ میں موت و تباہی کا کھیل تیز کردیا۔ واحد پاور پلانٹ بند ہونے سے غزہ میں المیہ جنم لینے کا خدشہ۔ رات بھر جنگی طیاروں نے خان یونس۔ الصابرہ اور وسطیٰ غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ علاقوں پر بم برسائے گئے۔ صبح جبالیہ کیمپ کو نشانہ بنایا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پچاس سے زائد فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ مجموعی شہادتیں بارہ سو سے زائد ہوگئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق حملوں میں پانچ ہزار چھ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ شہدا میں 326 بچے اور 470 خواتین بھی شامل ہیں۔ واحد پاور پلانٹ بند ہونے سے صورتحال المناک ہوگئی۔ اسپتال زخمیوں سے بھرگئے۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے ایس او ایس کال دیدی۔
مسلسل ناکہ بندی کے باعث شہر میں خوراک اور ادویات کی قلت شدت اختیارکر گئی۔ اقوم متحدہ کے مطابق صرف غزہ میں تین لاکھ اڑتیس ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ دنیا کے گنجان ترین علاقے میں ہرطرف اسرائیلی جنگی جرائم کے شواہد بکھرے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular