Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

استقامتی محاذ جب چاہے، اسرائیل کی ناک زمین پر رگڑ سکتا ہے، ولی امر المسلمین

تہراں : ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کی حالیہ جنگ کے دوران جہاد اسلامی نے صیہونی سازش کو ناکام اور اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ کے نام جوابی خط میں ولی امر مسلمین نےکہا کہ آپ نے اپنی شجاعانہ استقامت کے ذریعے ،غاصب صیہونی حکومت کی فریب کارانہ پالیسی کو ناکام بنا دیا اور ثابت کردیا کہ استقامتی محاذ جب چاہے، اسرائیل کی ناک زمین پر رگڑ سکتا ہے۔ولی امر مسلمین نے زیاد النخالہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غزہ، غرب اردن کی جدوجہد کو ایک دوسرے سے جوڑ کر صیہونی دشمن کے مقابلوں میں قومی جہاد کا جو نمونہ پیش کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی تنظیموں اور گروہوں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اتحاد و یکجہتی کو اسی طرح محفوظ رکھیں، کیونکہ صیہونی دشمن کمزور اور فلسطین کی استقامتی تحریک طاقتور ہوتی جا رہی ہے۔ آپ نےکہا کہ ہم اس جدوجہد میں ہمیشہ کی طرح آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔رہبر انقلاب اسلامی کے نام جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ کے خط میں ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اگر آپ کی حمایت نہ ہوتی، تو صیہونی دشمن کے مقابلے میں حالیہ اور اس سے پہلے ملنے والی فتح ہمارے لیے غیر ممکن تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular