
کولمبو: مظاہروں اور احتجاج کے باعث ملک سے فرار سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے۔سابق سری لنکن صدر عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں مقیم تھے اور اب واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ ائیرپورٹ پر سابق صدر سے کچھ وزراء نے ملاقات کی۔سری لنکا میں زرمبادلہ کی کمی کے باعث ایندھن اور غذائی اشیا کی قلت نے شدید معاشی بحران کو جنم دیا تھا اور ملک بھر میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے کئے گئے تھے۔


































