
غزہ : مسلسل اسرائیلی جارحیت کے باعث شمالی غزہ میں خوراک کا بحران شدید ہو گیا۔ حملوں میں خوراک کے گودام تباہ ہوچکے ہیں۔غزہ کی پٹی میں گندم، پانی اور ایندھن کی قلت کی وجہ سے شمالی غزہ میں تمام بیکریاں بند ہوچکی ہیں۔ مارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں ہے اور امدادی ادارے بھی 7 دن سے یہاں خوراک نہیں پہنچا سکے ہیں۔ اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے سبب امدادی سامان بھی غزہ میں داخل نہیں ہو پارہا ہے۔


































