Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اشیائے خوردونوش اور سامان رسد کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

پاراچنار: اشیائے خوردونوش اور سامان رسد کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ اشیائے خوردونوش پر مشتمل تقریباً 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کیاگیا تھا۔ جس میں سے 30 گاڑیاں پاراچنار اور گردونواح کے علاقوں میں پہنچ گئیں۔ جبکہ پہلے کانوائے میں پاراچنار دس گاڑیاں پہنچی۔ گاڑیوں میں ضروریات زندگی کا سامان نہ ہونے کے برابر ہے۔
مقامی محصور افراد کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سو ٹرک اشیائے ضروریہ کی ضرورت ہے۔ گندم، فیول، میڈیسن اور دیگر اشیاء اولین ضرورتیں ہیں۔
یاد رہے کہ حکومتی مذاکرات کے نتیجے میں مندوری میں جاری شرپسندوں کے دھرنا مظاہرین نے قافلے کیلئے راستہ کھولا۔ مقامی رہنماؤں حاجی شریف، حبیب الرحمان و دیگر عمائدین نے ذاتی، قبائلی اور انسانی بنیادوں پر قافلے کے تحفظ کی ذمہ داری لی تھی۔ جرگہ مشران نے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں قافلے کے مسافروں اور سامان کی حفاظت کی ضمانت لی۔
خیال رہے کہ ضلع کرم میں مرکزی شاہراہ کی بندش سے بنیادی سہولیات اور ادویات کی کمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کُرم اشفاق خان نے پاراچنار سے ویڈیو بیان میں کہا کہ غذائی اشیا پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا اور قافلے کا امن سے پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے۔ اشفاق خان نے عوام سے درخواست کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امن قائم رکھیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular