Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

حکومتی کانوائے پر فائرنگ ثبوت ہے کہ کرم میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں، علامہ سبطین سبزواری

لاہور : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سیدچسبطین حیدر سبزواری نے ضلع کرم کے علاقہ بگن میں ڈپٹی کمشنر اور سرکاری گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ سے بند پاراچنار کا راستہ کھلوانا حکومت اور ریاستی اداروں کا امتحان ہوگا، چونکہ دہشت گرد اتنے مضبوط ہو چکے ہیں کہ ریاستی رٹ کو بھی چیلنج کر رہے ہیں۔ عام آدمی پوچھتا ہے دہشت گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے زیادہ مضبوط کیوں ہو گئے ہیں؟ انہیں کون سے خفیہ ہاتھ سپورٹ کر رہے ہیں۔ جامعتہ النجف میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پرامن شہریوں کے نقل و حرکت رکاوٹ ڈالنے والے کون ہیں؟ اب کسی سے یہ بات ڈھکی چھپی نہیں رہ گئی۔ ان کا کہنا تھا کالعدم دہشت گرد تنظیم نے غلیظ نعرے لگا کر اپنی گندی ذہنیت کا بھی اظہار کر دیا ہے، اب ریاستی اداروں کا امتحان ہے کہ وہ نہ صرف امن معاہدے پر عمل درآمد کروائیں بلکہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے خوارج کیخلاف بگن میں بھی آپریشن کریں اور علاقے کو خالی کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری ملک کے کسی بھی علاقے میں جا سکتا ہے، ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو پُرامن فضا مہیا کریں اور رکاوٹوں کو دور کریں۔ علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا دہشت گردوں کا تین ماہ سے زائد عرصہ سے راستہ بند کرکے بیٹھنا ثبوت ہے کہ ضلع کرم میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular