
قاہرہ : مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکا پر واضح کیاہےکہ فلسطینیوں کے جبری انخلاء اور انہیں مصر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصری صدر نے اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال اور کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری صدر نے باور کرایا کہ مصر فلسطینیوں کو غزہ سے مصری سرزمین پر منتقل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔


































