Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

طالبان حکومت کا امریکا سے تمام اثاثے غیر مشروط جاری کرنے کا مطالبہ

کابل : افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکا سے تمام اثاثے بغیر شرط جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ افغان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان عوام کے اثاثے امریکا نے چھینے ہوئے ہیں اور ان پر قبضہ کیاہوا ہے۔ امریکا افغان عوام کے اثاثوں کا مالک نہیں۔ امریکا نے افغان مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے امریکا میں ہی منجمد کیے ہوئے ہیں۔ تمام اثاثے بغیر شرط جاری کیے جائیں۔چین نے طالبان حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغانستان کی ملکیت ہیں۔ یہ اثاثے افغانوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔ افغان منجمد اثاثوں کی فوری اور مکمل ادائیگی ہونی چاہیے۔امریکا، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular