
تل ابیب: حماس کے حملے نے صیہونی حکومت کو بھی ہلاکر رکھ دیا. عوام کی اکثریت نے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے سروے میں 56 فیصد عوام نے وزیراعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ سروے کے مطابق 5 میں سے چار یہودی اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصیٰ کیلئے حکومت اور نیتن یاہو کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ چھیاسی فیصد عوام کی بھاری اکثریت نے غزہ پر اچانک حملے کو ملکی قیادت کی ناکامی قرار دیا۔ 92 فیصد نے کہا کہ جنگ بے چینی کا باعث ہے۔ دوسری جانب وزیراطلاعات گالیت ڈسٹل نے کہا کہ وہ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں ناکامی کے بعد وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت میں اپنے کردار سے مستعفیٰ ہو رہی ہیں، لیکن وہ پھر بھی پارلیمان میں اتحاد کی حمایت کریں گی۔ انہوں نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سابق امریکی صدر کا بیان شرمناک ہے، ٹرمپ کا بیان پروپیگنڈا ہے جس سے اسرائیلیوں کے عزم کو نقصان پہنچا۔


































