Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

عراق کی شیعہ جماعتوں کے اتحاد کا پارلیمنٹ کی تحلیل سے متعلق موقف کا اعلان عدالتی فیصلہ تک موخر

بغداد : عراق کی شیعہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے کوآرڈی نیشن کمیٹی نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے بارے میں اپنے موقف کے اعلان کو عدالتی فیصلہ آنے تک موخر کردیا ہے۔ کمیٹی کے رکن علی الفتلاوی نے کہا ہے کہ ہم میانہ روی پر یقین رکھتے ہیں اور اس اتحاد کے بیشتر رہنماؤں کے بیانات سے اس بات کو بخوبی محسوس کیا جاسکتا ہے۔ الفتلاوی نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص قاتل اور مقتول میں تمیز نہ کرسکے اسے ملک کی افواج کا کمانڈر انچیف ہونا زیب نہیں دیتا۔ ہمارے سامنے اصل مشکل یہ ہے کہ کس طرح سے عراقیوں کے درمیان خون خرابے کو روکا جائے۔ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بارے میں عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد ہی ہم اپنے موقف کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب نیشنل وزڈم پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے ملک میں ایک مضبوط اور منصف حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ سید عمار حکیم کے دفتر سے جاری بیان میں پچھلے چند روز کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر ایک طاقتور اور انصاف پسند حکومت کا قیام ضروری ہوگیا ہے۔ پہلے دن سے ہمارا یہی موقف تھا اور ہم آج بھی اس پر قائم ہیں کہ ملک کو ایسی طاقتور اور منصف حکومت کی ضرورت ہے جس کا سرچشمہ ہمارے ایمان اور عقیدے کی گہرائی سے پھوٹتا ہو۔

مزید پڑھیے

Most Popular