
تہران : ایران میں اسرائیلی وامریکی حملوں کے نتیجے میں ہونیوالی شہادتوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ایران کے فرانزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ عباس مسجدی آرانی نے کہا ہے تقریباً چالیس فیصد لاشوں کی ابتدائی طور پر شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ عباس مسجدی آرانی کے مطابق فرانزک ٹیمیں عدلیہ کے ساتھ ملکر متاثرین کی شناخت اور دیگر کارروائیوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔


































