امریکا نے داعش کو جدید ہتھیار اور ترکی میں کیمپ قائم کرکے تربیت دی، سعودیہ نے اربوں ڈالرفراہم کئے لیکن پھر بھی شام مخالف اتحاد کو تاریخی شکست ہوئی
اسلامی مزاحمت کے خوف سے اسرائیل لرز رہا ہے، ایران کا اصل مقصد شام کی خود مختاری ہے، اسرائیل کے حملے ایران کو شام سے نہیں نکال سکیں گے
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سربراہ سید نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے خوف سے اسرائیل لرز رہا ہے، شام کے بحران کو امریکہ نے اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے پیدا کیا، اسرائیل کے حملے ایران کو شام سے نہیں نکال سکیں گے، کمانڈر شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید بدرالدین کی قربانیوں کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، امریکا نے داعش دہشت گردوں کو جدید ہتھیارفراہم کئے، ترکی میں داعش کی تربیت کے بڑے بڑے کیمپ قائم کئے گئے، سعودی عرب نے اربوں ڈالر کی رقم فراہم کی، لیکن شام کے مخالف اتحاد کو تاریخی شکست ہوگئی اور شامی حکومت اور عوام کو اللہ تعالی نے فتح نصیب کی ہے،انہوں نے کہاکہ ایران کا اصلی مقصد شام کی خود مختاری کو برقرار رکھنا ہے اور ایران اپنے اس ہدف میں کامیاب ہوگیا ہے اس کے علاوہ ایران کا شام میں کوئی اور ہدف نہیں ، سید حسن نصر اللہ نے حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے سب سے پہلے تکفیری گروہ کا مقابلہ کیا ، یہ گروہ معمولی سی باتوں اور شبہات پر مسلمانوں کو قتل کرتا تھا ، آج کے تکفیری بھی اپنے آباو¿ و اجداد کے راستے پر گامزن ہیں ، جو افغانستان، عراق، شام اور دیگر ممالک میں معمولی سے باتوں پر مسلمانوں کے سر کاٹ رہے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شام کا بحران امریکانے اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے پیدا…
شام کا بحران امریکانے اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے پیدا کیا،حسن نصرا للہ
-
Ilyas - مئی 21, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 6
- 0 minute read


































