
دوحہ : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تازہ ترین جنگ بندی کو مزاحمتی محاذ کی "سیاسی اور عسکری” فتح قرار دیا ہے۔
دوحہ میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت پر ایران کا شکریہ ث کیا۔ حماس کے سربراہ نے لبنان، یمن، عراق اور شام میں مزاحمتی تحریکوں کی غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کو قابل احترام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صیہونی حکومت اور امریکا کے لیے ایک "واضح” پیغام ہے۔
ہنیہ نے کہا کہ امریکہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کا "اصل محور” ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کی ابتدائی مخالفت کے باوجود امریکہ میدان جنگ کی حقیقتوں کو سمجھتے ہوئے بالآخر فلسطینی عوام کی مرضی اور عالمی اقوام کی مرضی کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گیا۔


































