
جنین: صیہونی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چار فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ صیہونی فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر چڑھائی کردی۔ صیہونی فوج کی بھاری نفری نے کیمپ کے اندر گرفتاریوں کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کیا۔ فوجیوں نے ایک فلسطینی کے گھر کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ جس سے تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج کی کارروائی کے دوران تیس فلسطینی زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ مکان مزاحمت کاروں کے ٹھکانے کے طور پر استعمال ہورہا تھا۔ ادھر ایک اور فلسطینی شہری محصور غزہ میں باڑ کے ساتھ اسرائیلی فورسز نے شہید کر دیا۔


































