
جنین: مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیل کی صیہونی فوج جنین کے قریب ایک کار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں تین فلسطینی سوار تھے۔ فوجیوں نے کار پر سو سے زیادہ گولیاں داغیں۔ فائرنگ سے تینوں فلسطینی موقع پر شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنین پناہ گزین کیمپ سے مزاحمت کاروں کے دستے کو لے جانے والی گاڑی کی شناخت اس وقت ہوئی جب وہ حملہ کرنے کیلئے جارہی تھی۔ فورسز نے اسکواڈ کے حملے کو ناکام بنادیا۔ شہدا میں 26 سالہ نائف ابو تسوک بھی شامل ہے، جو فوج کے مطابق جنین پناہ گزین کیمپ کا ایک سرکردہ مزاحمت کار تھا۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سیکورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ اسرائیل ان لوگوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا جو کہیں بھی اور کسی بھی وقت ہماری جانیں چاہتے ہیں۔


































