
غزہ : صیہونی حکومت کی درندگی اور غیر انسانی اقدامات کے نتیجے میں 6 سالہ فلسطینی بچے کی جان چلی گئی۔ فاروق ابوالنجا دماغی مرض میں مبتلا تھا اور غزہ میں علاج کی سہولت نہ ہونے کے سبب اسے علاج کیلئے مقبوضہ القدس کے حداسہ عین کریم اسپتال میں لے جانا تھا۔ اس کے سفر کے لیے کئی ماہ سے درخواست اسرائیلی حکام کے زیرِ غور تھی تاہم صیہونی حکام نے بچے کو غزہ کے محصور علاقے سے باہر لے جانے کی اجازت نہ دی اور یہ بچہ مردہ قرار دے دیا گیا۔


































