
واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دے دیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدارتی امیدوار ہیں جنہیں نااہلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سابق صدر چار جنوری تک اپیل کا حق رکھتے ہیں۔ امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔ سابق صدر کو بغاوت یا بغاوت میں ملوث افراد کو عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی امریکی آئین میں موجود شق کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔


































