Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صیہونی جنگی طیاروں کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، بمباری سے مزید 100 فلسطینی شہید

غزہ: صیہونی جنگی طیاروں کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بمباری سے مزید سو سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے جبالیہ۔ تل الحوا اور خان یونس کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ جبکہ النصیرات پناہ گزین کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔ بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ایک مسجد بھی زمین بوس ہوگئی۔ صیہونی حملوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب شہید ہونیوالوں کی تعداد سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
منگل کا دن غزہ میں سب سے خونریز رہا۔ گذشتہ روز سات سو چار فلسطینی صیہونی درندگی کا شکار ہوئے تھے۔ اسرائیلی درندگی کا شکار شہدا کی تعداد 6 ہزارسےتجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ متاثرین میں 70 فیصد بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔ صیہونی فوج نے رات گئے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین پر چھاپہ مارا۔ جھڑپوں کے بعد صیہونی فوج نے ڈرون سے فسلطینیوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں تین فلسطینی شہید اور بیس زخمی ہوگئے۔ جھڑپوں کے دوران بھی دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular