
مناما : بحرین حکومت نے ممتاز شیعہ عالم دین اور تحلیل شدہ شیعہ علما کونسل کے صدر سید مجید المشال کو اربعین کیلئے عراق جانے کی اجازت نہیں دی۔ حکام نے اس پابندی کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی ہے۔ بحرینی حکام نے 2011 میں عوامی بغاوت اور ملک گیر احتجاج شروع ہونے کے بعد اکثریتی برادری کی مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ بحرینی تحریک نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرینی مسلمانوں کو اربعین ملین مارچ میں شرکت سے روکے جانے کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔


































