
تہران: ایران نے الشفا اسپتال پر صیہونی حملے کو جنگی جرائم کی واضح مثال قرار دیاہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہاکہ اسپتال پر وحشیانہ حملے کیخلاف بین الاقوامی سطح پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ انہوں نے اسپتال کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے صیہونی الزام پر کہا کہ اسرائیل من گھڑت دعوؤں سے غزہ میں جنگی جرائم اور بچوں وخواتین کے قتل کی پردہ پوشی کی کوشش کررہا ہے۔


































