
بیروت : حزب اللہ نے لبنان کے لئے ایندھن ارسال کرنے کے ایرانی اقدام کو امریکی محاصرہ کی شکست کا نقطہ آغاز قرار دیا ہے، حزب اللہ کی شوری کے نائب شیخ علی دعموش نے کہا کہ ایران کے ایندھن سے لدے جہاز کے پہنچنے کے بعد ہم امریکی محاصرہ کی شکست کے نئے مرحلہ میں داخل ہو گئے ہیں، ایران کی طرف سے ایندھن سے لدے جہاز پہنچنے سے امریکیوں کی اوقات سامنے آ گئی اور لبنانیوں پر دباؤ ڈالنے کی امریکی کوشش ناکام ہو گئی، انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایندھن کی ترسیل سے یہ بات ظاہر ہوگئی کہ لبنانی قوم کے بحران کے پیچھے امریکا اور اسکے کرایے کے پٹھو ہیں۔


































