
جدہ : عرب ممالک جھک گئے اور شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کی کوشش شروع کردی۔ عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسام زکی نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے بعض رکن ممالک خاص طور سے الجزائر شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ شام کی دوبارہ واپسی الجزائر میں یکم نومبر کو اجلاس سے قبل یا اس کے بعد ہو سکتی ہے۔ عرب لیگ شام کی واپسی کا خیرمقدم کرے گا۔2011 میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد عرب لیگ نے سعودی عرب اور عرب امارات کے دباؤ میں آ کر شام کی رکنیت معطل کر دی تھی اور بعض عرب ممالک نے شام پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے دمشق کے ساتھ سفارتی روابط ختم کئے۔


































