
کابل : طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان ایک دن کیلئے مؤخر کردیا، طالبان کی جانب سے نئی حکومت کا اعلان آج نماز جمعہ کے بعد متوقع تھا تاہم اب ہفتے کو کابینہ کا اعلان کیا جائے گا، غیرملکی رساں ادارے سے سے بات کرتے ہوئے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کا اعلان ہفتے تک مؤخر کردیا گیا ہے۔


































