
تہران: شہید سلیمانی میموریل سینٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی شہید القدس کے عنوان سے منائی جائے گی۔ یہ اقدام فلسطین کی بہادر قوم کی استقامت اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے اس عظیم سورما کو "شہید القدس” کا خطاب دینے کو سامنے رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے. ایک نئی دنیا وجود میں آرہی ہے جس میں شریف اور باوقار لوگ سربلند ہوں گے جب کہ امریکہ، جبر، سامراج اور اسرائیلی رجیم کا خاتمہ اور نابودی یقینی ہے۔


































