Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیل اور عرب ممالک کا معاہدہ ناکام ہوجائے گا، ایرانی صدر

نیویارک : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں خلیجی ریاستوں بشمول سعودی عرب سے اسرائیل کے تعلقات قائم کرانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ امریکی ٹی وی سی این این کو ایک انٹرویو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان معاہدہ ناکام ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران نے یہ نہیں کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے جوہری معائنہ کار نہیں چاہتے۔ ایران کو اپنے جوہری مقامات کے معائنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معائنہ کاروں کو نہیں روکا بلکہ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے والے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے انسپکٹرز کو روکا ہے کیونکہ ہمیں ان ممالک کے نمائندوں پر کچھ تحفظات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ابتدا میں 60 فیصد افزودگی نہیں کررہے تھے لیکن یورپین ممالک اپنے وعدے سے مکر گئے، اس پر اسلامی جمہوریہ ایران نے جو کچھ کیا، وہ 2015 کے جوہری معاہدے کو توڑنے کے جواب میں ایک ردعمل ہے۔ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہم نے بار بار اعلان کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ ہم اس پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی ہمیں اس کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular